Department of Ilaj-Bit-Tadbeer


  • علاج بالتدبیرکے میدان میں تعلیم ، تدریس اور تحقیق میں عمدہ معیار کو قائم کرنا اور فروغ دینا۔

مشن

  • علاج بالتدبیرکی معیاری تعلیم فراہم کرنا۔

  • عضلات،عظام و اعصاب کی بیماریاں اورخراب  طرز زندگی سے ہونے والے امراض کے علاج کے لیے مختلف تدابیر پر کلینیکل تجربات انجام دینا۔

  • کلاسیکی اور عصری طبی علم کا انضمام کرنا تاکہ عملی سہولیات حاصل کی جا سکیں اور ایک مقبول شافی طریقہ علاج کے طور پر علاج بالتدبیرکو قبول کیا جا سکے۔

  • علاج بالتدبیر میں استعمال ہونے والے مختلف تدابیر کی سائنسی توثیق و تصدیق کرنا۔


وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند کے 11ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2006 میں شعبہ معالجات سے شعبہ علاج بالتدبیر کو ایک سپر اسپیشلٹی کے طور پر تقسیم کیا گیا  اور عملی طور پر 2011 میں باقاعدہ یہ شعبہ قائم ہوا۔ اس شعبہ کو علاحدہ طور پر قائم کرنے کا وزارت صحت کا بنیادی مقصد علاج بالتدبیر کی بہتر تعلیم اور عمیق تفہیم کے ذریعے معاشرے کو خاص طور سےغیر متعدی امراض اور طرز زندگی کی خرابیوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر قابو پانے کے لیے بر صغیر ہند میں قومی سطح پر افرادی قوت و خدمات فراہم کرنا تھا۔ علاج بالتدبیرمیں طب یونانی کےکلی صحت کی بقاء سے متعلق اسباب ستہ ضروریہ میں مناسب تبدیلیوں کے ذریعےعلاج کیا جاتا ہے جو انفرادی افادیت کا حامل ہے۔

یہاں کے شعبہ علاج بالتدبیر میں علمی و تحقیقی اعتبار سے ماہر اساتذہ موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ حجامہ ، فصد، ارسال علق (جونک سے علاج)، انکباب (دواؤں کی بھاپ سے علاج) حمام، نطول، دلک (مالش سے علاج)، تکمید، ریاضت ، حمام، پاشویہ، آبزن سمیت مختلف تدابیر کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر سپورٹ کی وجہ سے اس شعبے کو ملک بھر میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ یہ تمام تدابیر موٹاپا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، فیٹی لیور ، گٹھیا، گردن اور کمر کے منکوں کی تکالیف (سروائیکل اور لمبر سپونڈیلوسس)،کندھوں کا انجماد (فروزن شولڈر)، Fibromyalgia، دائمی تھکاوٹ، فالج کےعوارضات وغیرہ کے علاج کے لیے نہایت موثر ہیں۔ ان تدابیر کی ایس او پی بنانے کے ساتھ ان کی سائنسی طور پر توثیق کرنے کے لیے درکار منظم معلومات( ڈیٹا) تیار کرنے کے لیےشعبہ مسلسل کوشاں ہے۔

شعبے نے 19 کتابیں ، قومی اور بین الاقوامی جرائد میں 259 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔ 03 قومی ایوارڈز کے ساتھ مختلف جگہ 105 خطبات دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعبے نے اساتذہ اور میڈیکل آفیسرز کے لیے 03 کانفرنسز کم ورکشاپس اور 03 CMEs کا بھی اہتمام کیا ہے جن کی مالی اعانت حکومت ہند نے کی ہے۔ شعبے کی طرف سے وقفے وقفے سے مختلف مفت کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں بون منرل ڈینسٹی ٹیسٹ، وائبریشن پرسیپشن ٹیسٹ اور ذیابیطس اسکریننگ اور انتظامی کیمپ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، سینئر اساتذہ کو MHRD اور آیوش کی وزارت کے مختلف پروجیکٹوں کے لیے موضوع کے ماہرین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ کورس کے ساتھ  CPC، AMU کے ذریعے حجامہ تھراپی کے سرٹیفکیٹ کورس کے شروع کیا گیا ہے۔